News


یونیورسٹی آف تربت میں اے آئی اور آئی ٹی سمیت مختلف پروفیشنل کورسز کا آغاز، امیدواروں کو کلاسز میں باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

Posted on 15 Apr, 2026 - Published by

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف پروفیشنل سرٹیفکیٹ کورسز کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ یہ کلاسز یونیورسٹی کے سٹی کیمپس (شعبہ قانون) میں شام 4 بجے سے 6 بجے تک منعقد ہو رہی ہیں۔وہ امیدوار جو اپنے مطلوبہ کورسز میں داخلہ کنفرم کرچکے ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ کلاسز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔اعلامیے کے مطابق دیگر خواہشمند امیدواروں کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 17 اپریل 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ایسے امیدوار فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں قائم ایڈمیشن سیل کے فنانس سیکشن یا سٹی کیمپس (شعبہ قانون) سے حاصل کر کے فیس حبیب بینک لمیٹڈ کی یونیورسٹی برانچ یا مین برانچ تربت میں جمع کرائیں۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ان پروفیشنل کورسز میں اے آئی آٹومیشن، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، نیٹ ورکنگ پروفیشنل، ویب ڈویلپمنٹ، موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، کمپیوٹر ہارڈویئر اور ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم کورسز شامل ہیں۔مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔